ڈسکہ:شہباز شریف اظہار تعزیت کیلئے نوشین افتخار کی رہائشگاہ پہنچ گئے

May 18, 2021 | 16:00:PM
ڈسکہ:شہباز شریف اظہار تعزیت کیلئے نوشین افتخار کی رہائشگاہ پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہوئی نون لیگ کی خاتون ایم این اے نوشین افتخار کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے افتخار الحسن کی صاحبزادی نوشین افتخار اور اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہاکہ سید افتخار الحسن ایک نفیس انسان تھے، نواز شریف افتخار الحسن عرف ظاہرے شاہ سے تقریر کی فرمائش کرتے تھے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ نوشین افتخار بہادر والد کی ایک بہادر اور نڈر بیٹی ہے،نوشین افتخار اپنے والد کی طرح خدمت خلق کا مشن آگے بڑھا رہی ہیں۔شہباز شریف نے نوشین افتخار کو ڈسکہ ضمنی انتخاب میں بھرپورمقابلہ کرنے پر شاباش بھی دی۔نون لیگ کے صدر نے ڈسکہ میں پارٹی کے مقامی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔
 
 یہ بھی پڑھیں:    دوہری عید:اداکارہ مریم نفیس کادوران لاک ڈاؤن نکاح