سب سے پرانے قیدی73سالہ سیف اللہ پراچہ کی گوانتاناموبےسے رہائی منظور

May 18, 2021 | 13:26:PM
73سالہ سیف اللہ سب سے پرانے قیدی گوانتانا موبے سے رہا
کیپشن: 73سالہ سیف اللہ سب سے پرانے قیدی گوانتانا موبے سے رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)گوانتاناموبے کے سب سے پرانے قیدی سیف اللّٰہ پراچہ کی رہائی کی منظوری دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سیف اللّٰہ پراچہ کے وکیل نے بتایا کہ قیدیوں سےمتعلق امریکی نظرثانی بورڈ نے سیف اللّٰہ پراچہ سمیت 3 قیدیوں کو کلیئر قرار دیا، پاکستانی شہری سیف اللہ پراچہ کو آئندہ چندماہ میں رہا کیا جائے گا، سیف اللّٰہ پراچہ کی رہائی کی تفصیلی وجوہات واضح نہیں کی گئی ہیں ۔اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیف اللّٰہ پراچہ امریکا کیلئے مزید خطرہ نہیں، سیف اللّٰہ پراچہ پر کسی جرم کا الزام عائد نہیں کیا گیا تھا۔

سیف اللّٰہ پراچہ کو القاعدہ سے تعلق کے الزام میں 2003 ء میں تھائی لینڈ سے پکڑا گیا تھا، سیف اللہ پراچہ کو 2004 ء میں گوانتاناموبے کے حراستی مرکزمنتقل کیا گیا۔سیف اللّٰہ پراچہ کو گزشتہ سال نومبرمیں نظرثانی بورڈ میں آٹھویں مرتبہ پیش کیا گیا تھا، 73 سالہ سیف اللہ پراچہ 16 سال سے زائد عرصے سے گوانتاناموبے جیل میں قید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    سعودی عرب میں اہرامِ مصر سے زیادہ پرانے اور حیرت انگیز آثار قدیمہ دریافت