عجب کہانی۔۔۔شوہر بھی پاس تھا، پتہ ہی نہیں چلا زیادتی ہوگئی، خاتون کا الزام

May 18, 2021 | 11:30:AM
عجب کہانی۔۔۔شوہر بھی پاس تھا، پتہ ہی نہیں چلا زیادتی ہوگئی، خاتون کا الزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں ایک خاتون کی آبروریزی کی گئی ، اس دوران خاتون کو لگا کہ اس کا شوہر ہے ، لیکن بعد میں اسے احساس ہوا کہ اس کے ساتھ  زیادتی کی گئی ہے۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل کی ویب سائٹ کے مطابق مقامی پولیس معاملہ کی چھان بین کررہی ہے تاہم یہ کہانی پولیس کے بھی حلق سے نہیں اتر رہی ہے ۔رپورٹ کے مطابق ریوا ضلع سے عجیب و غریب خبر سامنے آرہی ہے ، جہاں شوہر کے ساتھ سو رہی خاتون کو پتہ ہی نہیں چلا کہ اس کی آبروریزی ہوگئی ہے ۔ جب پتہ چلا تو وہ چینخنے لگی ، لیکن تب تک ملزم فرار ہوچکا تھا ۔ متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔

آبروریزی کا یہ عجیب و غریب واقعہ میوگنج تھانہ حلقہ میں پیش آیا ہے ۔پولیس کے مطابق خاتون ، شوہر اور پانچ سال کے بچے کے ساتھ جھونپڑی میں رہتی ہے ۔ رات پورا کنبہ سو رہا تھا ۔ تب اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر ایک انجان شخص جھونپڑی میں داخل ہوگیا اور خاتون کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنے لگا ۔ خاتون کے مطابق اسکو لگا کہ شوہر ہے لیکن جب اس کو بستر کے دوسرے کنارے پر شوہر کے ہونے کا احساس ہوا تھا وہ شور مچا کر اٹھ گئی ۔خاتون نے پولیس کو بتایا کہ شور سن کر شوہر بیدار ہوا اور اس نے ملزم کو پکڑ بھی لیا ، لیکن وہ دھکے دے  کر وہاں سے فرار ہوگیا ۔

اس کے دو دن بعد خاتون نے تھانہ میں شکایت درج کرائی ۔ شکایت ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور واقعہ سے متعلق ثبوت جمع کرنے کی کوشش کرنے لگی ۔ حالانکہ ابھی تک پولیس کسی ٹھوس نتیجہ پر نہیں پہنچی ہے ۔ جس ملزم پر آبروریزی کا الزام لگایا گیا ہے وہ ابھی فرار ہے ، جس کی تلاش کی جارہی ہے ۔متاثرہ  عورت کا کہنا ہےکہ ملزم نوجوان کا اس کے شوہر کے ساتھ کسی بات پر پرانا تنازع چل رہاتھا ۔ 

یہ بھی پڑھیں:  اداکارسنی دیول کےپاپا کو کس بات کا افسوس ہے ۔۔۔ خبر میں جانئے