ارجن بجلانی اور نیا شرما کا میوزک ویڈیو البم 20 مئی کو ریلیز  ہو گا

May 18, 2021 | 10:01:AM
ارجن بجلانی اور نیا شرما کا میوزک ویڈیو البم 20 مئی کو ریلیز  ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی ٹیلیویژن کے معروف اداکار ارجن بجلانی اور اداکارہ نیہا شرما کا میوزک ویڈیو البم ’تم بے وفا ہو ‘ 20 مئی کو ریلیز ہوگا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹی وی کے ہٹ سیریل’ ناگن‘ اور ’عشق میں مر جاواں‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ارجن بجلانی اور نیہا شرما میوزک ویڈیو البم ’تم بے وفا ہو‘ کو لے کر میدان میں اترے ہیں۔حال ہی میں اس کا پہلا لک ریلیز کیا گیا تھا جسے سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا گیا تھا۔

یہ نغمہ پائل دیو اور اسٹابین بین نے گایا ہے۔راج جیسوال کے تخلیق کردہ البم کے موسیقار پائل دیو ہیں جبکہ نغمہ نگار کنال ورما ویڈیو ڈائریکٹر نوجیت بوٹر ہیں۔یہ ویڈیو البم 20 مئی کو ڈی آر جے ریکارڈز کے آفیشیل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا جائے گا۔پروڈیوسر راج جیسوال نے بتایا کہ یہ نغمہ لوگوں کو بہت پسند آئے گا۔