پاکستانی ٹک ٹاکر رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے

Mar 18, 2023 | 09:51:AM
پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر علی خان حیدرآبادی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر علی خان حیدرآبادی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ہیں۔

حال ہی میں ٹک ٹاکر علی خان حیدرآبادی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ویڈیوز پوسٹ کیں جس میں انہوں نے مداحوں کو یہ خبر دی کہ اُن کا نکاح ہوگیا ہے۔

انہوں نے شیئر کی گئی ویڈیوز کے کیپشن میں لکھا کہ “الحمداللہ”۔

View this post on Instagram

A post shared by Ali Khan (@alii_khan110)

شیئر کی گئی ویڈیوز میں معروف ٹک ٹاکر کو اپنی اہلیہ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ فلم ’مسز چیٹرجی ورسز ناروے‘ دیکھ کر نارویجن سفیر ناراض 

View this post on Instagram

A post shared by Ali Khan (@alii_khan110)

معروف ٹک ٹاکر کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ علی خان حیدرآبادی ایک مشہور ٹک ٹاکر ہیں جو اپنے سرخ چشمے اور ویڈیوز کے لیے مشہور ہیں۔