بالی ووڈ فلم ’مسز چیٹرجی ورسز ناروے‘ دیکھ کر نارویجن سفیر ناراض 

Mar 18, 2023 | 09:37:AM
رانی مکھرجی کی نئی فلم ’مسز چیٹرجی ورسز ناروے‘ آج ریلیز ہوگئی ہے، یہ فلم بھارتی خاتون ساگاریکا بھٹاچاریا چکرورتی کی اصل زندگی سے ماخوذ ہے جن کے بچوں کو ناروے کی حکومت نے اپنی تحویل میں رکھ لیا تھا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رانی مکھرجی کی نئی فلم ’مسز چیٹرجی ورسز ناروے‘ آج ریلیز ہوگئی ہے، یہ فلم بھارتی خاتون ساگاریکا بھٹاچاریا چکرورتی کی اصل زندگی سے ماخوذ ہے جن کے بچوں کو ناروے کی حکومت نے اپنی تحویل میں رکھ لیا تھا۔

بھارت میں تعینات ناروے کے سفیر نے فلم پر اعتراض اٹھادیا ہے، انہوں نے کہا کہ فلم میں حقائق کو غلط انداز سے پیش کیا گیا ہے اور یہ اصل کیس کی خیالی عکاسی ہے، یہ بات سفیر نے ایک بھارتی اخبار کیلئے کالم لکھتے ہوئے کہی۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کا مداحوں کو رانی مکھرجی کی فلم دیکھنے کا مشورہ

دوسری طرف فلم پروڈیوسر نکھل ایڈوانی نے بتایا کہ کس طرح سفیر فرائیڈنلنڈ نے فلم دیکھنے کے بعد ساگاریکا چکرورتی سے تنبیہی انداز میں بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے سامنے نارویجن سفیر ساگاریکا سے تلخ انداز میں بات کر رہے تھے۔