عامر لیاقت کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم، کراچی پولیس چیف کا بڑا بیان

Jun 18, 2022 | 19:27:PM
عامر لیاقت کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم، کراچی پولیس چیف کا بڑا بیان
کیپشن: عامر لیاقت، فائل فوٹو
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ پولیس قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے تیار ہے، عدالتی حکم اب تک ہمارے پاس نہیں پہنچا۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ عدالتی حکم کے بعد فوری کارروائی کی جائے گی، جو عدالت کا حکم ہوگا اس پر فوری عمل کیا جائے گا۔

کراچی پولیس چیف نے کہا کہ عامر لیاقت کے ورثاء نہیں چاہتے کہ ان کا پوسٹ مارٹم ہو۔

واضح رہے کہ عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ پر شہریوں کو بڑا ریلیف دے دیا

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت  کے دوران عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔