سینیٹ انتخابات تحریک انصاف کیلئےڈراؤنا خواب،خیبرپختونخوا میں پارٹی شدید اختلافات کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) سینیٹ انتخابات کے قریب آتے ہی تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں،خیبرپختونخوا میں پارٹی دو دھڑوں میں تقسیم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
پارٹی ذرائع اور مقامی رہنماؤں کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اختلافات ختم کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں،پشاور میں پی ٹی آئی کے عہدیداروں نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور الزام عائد کیا کہ سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم میں پارٹی کارکنوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔
رہنماؤں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ورکرز کی بجائے "اے ٹی ایمز" کو ٹکٹ دیے جا رہے ہیں جس سے پارٹی کی نظریاتی بنیادیں متزلزل ہو رہی ہیں،انہوں نے واضح طور پر کہا کہ سینیٹ کے امیدوار عرفان سلیم اپنے کاغذات واپس نہیں لیں گے اور وہ اصل ورکرز کی نمائندگی کرتے ہیں،پریس کانفرنس میں یہ اعلان بھی کیا گیا کہ اگر سینیٹ میں اے ٹی ایمز کو ووٹ دیا گیا تو ایسے ارکان کے گھروں کا گھیراؤ کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے مطالبہ کیا کہ سینیٹ انتخابات کے لیے جاری کی گئی امیدواروں کی فہرست پر فوری نظر ثانی کی جائے، ان کا کہنا تھاکہ ہمارے مطالبات حق پر مبنی ہیں اور ہم صرف پارٹی کے بانی عمران خان کی بات مانیں گے،ہمارےایسے مطالبات نہیں کہ کہا جائے ہم بغاوت کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پارٹی میں جس کا جو مینڈیٹ ہے اس حوالے سے کوئی مداخلت نہیں کرسکتا،نیازاللہ نیازی