حکومت سرکاری ملازمین پر مہربان،10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس دینے کا نوٹیفیکشن جاری 

Jul 18, 2025 | 19:51:PM
حکومت سرکاری ملازمین پر مہربان،10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس دینے کا نوٹیفیکشن جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آزاد کشمیر حکومت کا بجٹ میں کفایت شعاری کے ساتھ ریلیف پیکج کا اعلان،سرکاری ملازمین کو 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس دینے کا فیصلہ  کرتے ہوئے نوٹیفیکشن جاری  کردیا۔

 نوٹیفیکیشن ے مطابق آزاد کشمیر حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑا ریلیف  دیتے  ہوئے10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس دینے  کا فیصلہ کیا ہے۔محدود وسائل کے باوجود ملازمین اور پنشنرز کو ریلیف دینا حکومت کی ترجیح قرار دیا ہے،سول پنشنرز کی پنشن میں 7 فیصد اضافہ منظور کر لیا گیا ، بی پی ایس-1 تا 22 کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ پر 10 فیصد اضافی الاؤنس ملے گا ، ایڈہاک ریلیف الاؤنس یکم جولائی 2025 سے قابلِ اطلاق ہوگا، الاؤنس پر انکم ٹیکس لاگو ہوگا، لیکن پنشن اور ہاؤس رینٹ میں شامل نہیں ہوگا ، بیرونِ ملک تعینات ملازمین کو یہ الاؤنس دورانِ تعیناتی دستیاب نہیں ہوگا ، کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین بھی الاؤنس کے مستحق ہوں گے ، تمام محکمے 2025-26 کے بجٹ میں سے ہی الاؤنس ادا کریں گے، اضافی گرانٹ نہیں دی جائے گی ، خودمختار ادارے اپنی مالی پوزیشن دیکھ کر بورڈ سے منظوری کے بعد الاؤنس دے سکیں گے ، سول پنشنرز کی پنشن میں 7 فیصد اضافہ منظور کر لیا گیا ،7 فیصد پنشن اضافہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا ، نیا اضافہ ریٹائر ہونے والے نئے پنشنرز کو بھی ملے گا ، خاندانی پنشن، لیبرلائزڈ پنشن، اور ایکسٹرا آرڈنری پنشن پر بھی اضافہ لاگو ہوگا ، میڈیکل الاؤنس نکال کر نیٹ پنشن پر اضافہ دیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی ’کونٹینٹ‘ میں نقائص کی شکایت عام،انسان غلطیاں ٹھیک کرکے لاکھوں  کما ئیں گے