علیمہ خان نےپی ٹی آئی قیادت کی بے عزتی کرائی، شیر افضل مروت نے بڑے الزامات عائد کر دئیے

Jul 18, 2025 | 09:56:AM
علیمہ خان نےپی ٹی آئی قیادت کی بے عزتی کرائی، شیر افضل مروت نے بڑے الزامات عائد کر دئیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز ) تحریک انصاف کے سابق رہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ علیمہ خان نے پوری پی ٹی آئی قیادت کی بے عزتی کرائی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ علیمہ خان ورکرز اور لیڈرز کو تنگ کرکے پریشر میں لاتی ہیں، ان کے پاس بہترین موقع ہے وہ خود تحریک چلائیں، خواہش ہے علیمہ خان اور ان کے بچے بانی پی ٹی کی رہائی کی تحریک کو لیڈ کریں۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان

انہوں نے کہا کہ علیمہ خان نے پشتونوں کے بچوں کو تحریک چلانے کا کہا، اپنے بچوں کو برطانیہ بھیجا، یہ کہاں کا انصاف ہے؟  اپنے بچے برطانیہ چلے جائیں اور دوسروں کے بچے تحریک چلائیں۔

سابق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی سے دور کرنے میں علیمہ خان، سلمان اکرم اور شبلی فراز کا کردار ہے، سلمان اکرم راجہ اپنے آپ کو کلاس کا مانیٹر سمجھتے ہیں