گورنر کے پی کے غلام علی بھی بھتہ خوروں سے محفوظ نہ رہے، اہم انکشاف سامنے آ گیا

Jul 18, 2023 | 10:11:AM
گورنر کے پی کے غلام علی بھی بھتہ خوروں سے محفوظ نہ رہے، اہم انکشاف سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) خیبر پختونخوا میں دہشتگردی اور بھتہ خوری کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو تا جا رہا ہے ، یہاں تک کہ ان بھتہ خوروں کے شر سے گورنر کے پی کے غلا م علی بھی  محفوظ نہیں رہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو خیبر پختونخوا میں دہشتگردی اور بھتہ خوری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا غلام علی سے بھی بھتہ مانگا گیا ہے، بریفنگ میں بتایا گیا کہ دہشتگردی کے واقعات میں غیر قانونی سم اور موبائل استعمال کیے جارہےہیں،دہشتگردی میں جماعت الاحرار اور داعش ملوث ہے، دہشتگردی میں افغان شہریوں اور ٹیلی گرام کا استعمال کیا جارہا ہے۔

کمیٹی نے پی ٹی اے اور نادرا سے سم رجسٹریشن کی تفصیلات مانگ لی ہیں اور ساتھ ہی پی ٹی اے کو غیر قانونی سم کا استعمال روکنے کی ہدایات کی۔

یہ بھی پڑھیں : حریم شاہ نے ایک اور رہنما کی مبینہ تصاویر لیک کر دیں