عام انتخابات کب کروانے ہیں؟ ن لیگ نے فیصلہ کرلیا

Jul 18, 2022 | 23:18:PM
عام انتخابات،ن لیگ ،فیصلہ، ضمنی انتخابات، اتحادی جماعتیں، سیاسی صورتحال
کیپشن: شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ن لیگ کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست اور دیگر سیاسی معاملات پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ قبل ازوقت انتخابات نہیں کروائے جائیں گے اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کل اتحادی جماعتوں کو فیصلے سے متعلق اعتماد میں لے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر عمران خان پر توہین عدالت لگانے جارہے ہیں، کنور دلشاد کا تہلکہ خیز دعویٰ

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کل لاہور میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔