واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے بہترین فیچر لانچ ہوگیا

Jan 18, 2026 | 19:38:PM
واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے بہترین فیچر لانچ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  وٹس ایپ کو بہترین بنائے رکھنے کی کوشش میں میٹانے اپنے  وٹس ایپ کے مقبول فیچر  واٹس ایپ اسٹیٹس میں بہتری کرتے ہوئے صارفین کے لیے ایک اہم اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے اسٹیٹس پرائیویسی کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

 واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں نئے فیچر  کو لانچ کر دیا گیا ہے۔ بیٹا ورژن استعمال کرنے والے اس فیچر کو استعمال کر کے دیکھ رہے ہیں۔  یہ بنیادی طور پر پرائویسی کے موجودہ فیچرز میں بہتری کی ایک کوشش ہے۔

اس فیچر سے صارفین کی پرائیویسی کو تحفظ ملے گا۔ وہ یہ چیک کرسکیں گے کن افراد کے ساتھ ان کا اسٹیٹس شیئر ہوگا اور کیا ان کی پوسٹ کو ری شئیر کرنے کی ان کی طرف سے اجازت ہے یا نہیں۔

یہ فیچر ان افراد کے لیے کارآمد ثابت ہوگا جو ہر اسٹیٹس کو پوسٹ کرنے سے پہلے اپنے خاص خاص کونٹیکٹس سے شئیر کرنے یا چھپانے کے لئے  پرائیویسی سیٹنگز کو بدلتے ہیں۔

اب بھی واٹس ایپ میں اسٹیٹس دیکھنے والوں کے بارے میں یہ جاننا ممکن ہوتا ہے کہ اسن کے سٹیٹس کو کون کون دیکھ سکتا ہے، کسے ان کا سٹیٹس نظر نہیں آنا چاہئے۔

صارفین کو اس کے لیے یادداشت پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر اسٹیٹس مینیو میں موجود ہے۔

جب مینیو کو اوپن کیا جاتا ہے تو وہاں" آڈئینس" (audience)کا  نیا آپشن نظر آئے گا۔

اس آپشن کے بٹن پر کلک کرکے یوزر اپنی پرائیویسی سیٹنگ کو  اپنی مرضی سے بدل سکتے ہیں۔

اس آپشن میں مائی کانٹیکٹس،  "صرف ان سے شئیر کریں"  share only with اور "ان کے سوا" except کے آپشنز میں سے کسی ایک کو سلیکٹ کیا جاسکتا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے مخصوص کانٹیکٹس کو ایڈ یا خارج کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ آپشن ابھی بیٹا ورژن میں سامنے آیا ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔