ایران خطےمیں دہشتگردی کا اسپانسر ہے:امریکا

Jan 18, 2024 | 10:58:AM
ایران خطےمیں دہشت گردی کا اسپانسر ہے حملے کی مذمت کرتے ہیں بلوچستان میں ایران کی جانب سے ہونے والے حملے  کے بعد امریکا کا بیان بھی سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایران خطےمیں دہشت گردی کا اسپانسر ہے ،حملے کی مذمت کرتے ہیں ،بلوچستان میں ایران کی جانب سے ہونے والے حملے  کے بعد امریکا کا بیان بھی سامنے آگیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ایران نے تین ہمسایہ ممالک کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی  ہے اور  ایران کی وجہ سے امریکی فوج عراق میں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ  خطے میں تنازع کو پھیلتا نہیں دیکھنا چاہتے۔

یاد رہے کہ منگل کو ایرانی فورسز نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کیے ایرانی سکیورٹی فورسز کے ڈرون اور میزائل حملوں میں دو بچیاں شہید اور 3 زخمی ہوئی تھیں۔ایرانی سرکاری ٹی وی کی خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں جیش العدل نامی تنظیم کے دو ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔

پاکستان نے ایرانی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستانی فضائی حدود کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے اور تہران کو خبردار بھی کیا ہے کہ اس طرح کی خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں، نتائج کی ذمہ داری پوری طرح سے ایران پر عائد ہو گی۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں ایران نے عراق اور شام پر بھی میزائل حملے داغے تھے ،میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ایران اپنے ملک میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا دعویدار ہے، ایران کی وجہ سے ہی امریکا عراق میں موجود ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ چین نے بھی ایران اور پاکستان سے علاقائی استحکام برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی ، چین کی ثالثی کی پیشکش