پاکستان سپر لیگ 8 کے میچز کا شیڈول فائنل

Jan 18, 2023 | 23:26:PM
پاکستان, سپر لیگ,میچز , شیڈول, فائنل
کیپشن: پاکستان سپر لیگ کا کپ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کرکٹ کے شائقین کیلئے اہم خبر ،پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کا شیڈول فائنل کرلیا گیا  جس کا اعلان جمعہ کو متوقع ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کل پی ایس ایل فرنچائزرز کے ساتھ حتمی مشاورت کرے گا، پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب اب تک شیڈول کے مطابق ملتان میں ہوگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب ملتان سے کراچی منتقل کئے جانے کا امکان ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے مقابلے 4 وینیوز پر کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا آغاز 13 فروری سے ہوگا جبکہ فائنل 19 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ 

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل 8 کے میچز لاہور، ملتان، راولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے۔