ایران سے پاکستان پر دہشتگردوں کا حملہ،4 جوان شہید

Jan 18, 2023 | 17:01:PM
ایران سے پاکستان پر دہشتگردوں کا حملہ،4 جوان شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایران سے پاکستانی حدود میں  دہشتگردوں کے حملہ میں سیکیورٹی فورسز کے4 جوان شہید ہوگئے ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور، بلوچستان کے پاک ایران بارڈر پر دہشت گردوں  نے سیکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ  کی ، ایرانی علاقے سے کی گئی فائرنگ میں چار سیکیورٹی فورسز اہلکار شہید ہوگئے ہیں ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ   دہشت گردوں کی جانب سے ایرانی سرزمین استعمال کی گئی، ایرانی فریق سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی طرف سے دہشت گردوں کا شکار کریں۔ اور ایران سے دہشت گردوں کو فوری پکڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

پاک فوج کے شہید ہوانیوالے جوانوں میں سپاہی اسد علی ،سدھنوتی ،لانس نائیک فرید اللہ خان ،لکی مروت ،لانس نائیک عبدالرزاق ،لکی مروت اور لانس نائیک محمد یونس خان شامل ہیں ۔