پاکستان اور روس کے درمیان تجارت اور تکنیکی تعاون کے حوالے سے اجلاس

Jan 18, 2023 | 14:50:PM
پاکستان روس کے درمیان بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت، اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی تعاون کے حوالے سے اجلاس جاری ہے۔ پاکستان کی طرف سے سیکرٹری وزارت اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز جبکہ روس کی جانب سے اسرافیل علی زادے افتتاحی بیان دیا
کیپشن: پاک روس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پاکستان روس کے درمیان بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت، اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی تعاون کے حوالے سے اجلاس جاری ہے۔ پاکستان کی طرف سے سیکرٹری وزارت اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز جبکہ روس کی جانب سے اسرافیل علی زادے افتتاحی بیان دیا۔

 سیکرٹری وزارت اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تقابلی برتری سے فائدہ اٹھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں، تباہ کن سیلاب سے پاکستان کو بڑا نقصان پہنچا، ہم اس بحران کے وقت میں بین الاقوامی برادری کی طرف سے دی جانے والی حمایت کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا اس سیشن کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے نئے مواقع تلاش کرنا ہے، اقتصادی تجارت اور سرمایہ کاری تعلقات کو فروغ دینا پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

اسرافیل علی زادے کا کہنا تھا کہ روس پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، معیشت کے تمام شعبوں میں تعاون کی بہترین سطح پر ہے اور ہم اسے مزید فروغ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں، دونوں معیشتوں کے درمیان بہت واضح امکانات ہیں جنہیں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔