اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کیلئے مالیاتی مشیر کی تقرری کیلئے مذاکراتی کمیٹی قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم )پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کی تقرری کے لیے مذاکراتی کمیٹی قائم کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے ساتھ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی نجکاری کے سلسلے میں ممکنہ مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے کی شرائط پر بات چیت کے لیے ایک مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی۔
مذاکراتی کمیٹی کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ قابل اطلاق ریگولیٹری فریم ورک کے مطابق مذاکرات کرے ۔کمیٹی اپنی سفارشات بورڈ کو غور اور منظوری کے لیے پیش کرے گی ۔
مجوزہ ٹرانزیکشن میں ایک کھلے اور مسابقتی عمل کے ذریعے رعایتی ماڈل کے تحت ہوائی اڈے کے آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کا ارادہ کیا گیا ہے، بورڈ
اس کا مقصد آپریشنل کارکردگی کو بڑھانا اور خدمات کی فراہمی کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ حکومت پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ قدر کی وصولی کو یقینی بنانا ہے۔
پی سی بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے لیے نجکاری کمیشن کے آڈٹ شدہ مالیاتی گوشواروں کا جائزہ لیا اور ان کی منظوری دی۔
یہ بھی پڑھیں:خواجہ سعد رفیق دل کا دورہ پڑنے سے پی آئی سی منتقل، شریان میں سٹنٹ ڈالا گیا