لیاقت علی چھٹہ کے پیچھے کون سے کردار ہیں؟مطیع اللہ خان کے انکشافات نے تہلکہ مچادیا

Feb 18, 2024 | 12:38:PM
لیاقت علی چھٹہ کے پیچھے کون سے کردار ہیں؟مطیع اللہ خان کے انکشافات نے تہلکہ مچادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)روالپنڈی کے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کا گز شتہ روز انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر مطیع اللہ خان   نے کہانی کے پیچھے سے پردہ ہٹا دیا۔ 

24 نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے  مطیع اللہ خان نے کہا کہ یہ ایک خطرناک صورتحال ہے،جس میں دھاندی کے الزامات تو بہت پہلے سے لگ رہیں ہیں، ریٹرنگ افسروں کی سطح پر  کئی دفعہ خبریں آئی پھر ا نہیں خود سکرین پر آکر تردید کرنی پڑیں، لیکن یہ بہت سنگین الزامات ہیں کیوں کہ اس میں براہ راست چیف جسٹس کا نام لیا گیا ہے الیکشن کمیشن کا نام لیا گیا ہے اور اس میں پوری بیوروکریسی کو شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ان سے فوج کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ فوج نے بلکل ٹھیک الیکشن کرواہیں ہیں،یہ ہم نےدھاندلی کی ہے،اب آپ یہ امیجن کریں کہ ایک سرکاری ملازم فوج اور اسٹیبلشمنت کو کلین چٹ دے رہے ہیں اور الزام ،کنٹروورسی اور تنازع کا جو رخ ہے وہ اداروں کی جانب موڑا جا  رہا ہے۔

مطیع اللہ خان  نے  کہا کہ اب جن لوگوں  نے یہ کھیل کھیلا ہے چاہے جو 2018 کے الیکشن میں تھے یا 2024 کے، اب جن پر یہ الزامات ہیں ان کے پاس کوئی چارا نہیں ہےکہ وہ پوٹری اپنے اپر سے اتار کر الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس کے سر پر اتار کر رکھ دیا جائے۔