شوہر ہے یا بھوت ۔۔۔خاتون نے طلاق کیلئے درخواست دائر کردی

Feb 18, 2021 | 21:38:PM
شوہر ہے یا بھوت ۔۔۔خاتون نے طلاق کیلئے درخواست دائر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں خاتون اپنے شوہر سے طلاق لینے کیلئے عدالت پہنچ گئی ،خاتون کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خاتون کو اپنے شوہر میں بھوت دکھائی دیتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گوالیر کی فیملی کورٹ میں خاتون کا کہنا تھا کہ جب بھی اس کا شوہر کمرے میں داخل ہوتا ہے تو اسے بھوت نظر آتا ہے۔خاتون کے مطابق اسے خدشہ ہے کہ بھوت اسے قتل کر دے گا اس لیے وہ  طلاق لینا چاہتی ہے۔ اس جوڑے کی شادی 2018 میں ہوئی تھی، بیوی نے جب سے یہ بات شوہر کو بتائی ہے تو دونوں کے درمیان جھگڑے ہونے لگے ، اس لیے وہ اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔بیوی نے طلاق کی درخواست کے ساتھ شوہر سے ہرجانہ بھی مانگا ہے اور اس کیلئے اس نے الگ کیس دائر کیا ہے۔