الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کے دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے

Feb 18, 2021 | 20:14:PM
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کے دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کے امیدوار رؤف صدیقی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواررؤف صدیقی نے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے،رؤف صدیقی کے 16 سالہ تعلیمی اسناد مکمل نہ ہونے پر کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔
ایم کیو ایم کے دوسرے امیدوار خضر عسکر زیدی کے کاغذات نامزدگی بھی مستردکردیئے گئے،خضر عسکر زیدی کے کاغذات نامزدگی 20 سالہ تجربہ نہ ہونے کے باعث مستردہوئے،خضر عسکر زیدی نے بھی ٹیکنو کریٹ کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔