خیبر پختونخوا سینٹ انتخابات، 11 امیدواروں کے کاغذات مسترد

Feb 18, 2021 | 18:06:PM
خیبر پختونخوا سینٹ انتخابات، 11 امیدواروں کے کاغذات مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبر پختونخوا سینٹ انتخابات کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ،کل 51امیدواروں کے کاغذات جمع جبکہ 11 امیدواروں کے کاغذات مسترد کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا سینٹ انتخابات کیلئےچار ٹیکنوکریٹس امیدواروں میں زبیر علی،نصراللّٰہ وزیر،حامدالحق اور ریحان عالم خان کے کاغذات مسترد کردیئے گئے  ہیں۔
جنرل نشست کے لئے 3امیدواروں سجادحسین ،اورنگزیب اور نجب گل خلیل کے کاغذات مسترد،خواتین نشستوں پر چار امیدوارزرین ریاض،عصمت آرا،حمیدہ شاہد اور صائمہ خان کے کاغذات مسترد جبکہ اقلیتی نشست کے لئے تمام امیدواروں کے کاغذات منظور کر لئے گئے ۔