نگران وزیراعظم کی نئے امیر کویت سے ملاقات، الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پراظہار تعزیت

Dec 18, 2023 | 22:31:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی کویت کے نئے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح سے ملاقات، مرحوم امیر کویت الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
نگران وزیراعظم نے کویت کے نئے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستانی قوم دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اپنے کویتی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ریاست کویت نے ایک ایسے رہنما کو کھو دیا ہے، جنہوں نے اپنی بصیرت سے کویت کو ایک خوشحال ریاست میں تبدیل کیا،انہیں پاکستان کے خیر خواہ اور دوست کے طور پر یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم نے مزید کہا کہ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
شیخ مشعل الاحمد الصباح نے دکھ کی اس گھڑی میں کویت کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر پاکستان کی قیادت، حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان اور کویت تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

یہ بھی پڑھیے: آرمی چیف کا امریکی دعوت پر دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ، ملیحہ لودھی