محکمہ سکول میں تقرر وتبادلے پر پابندی عائد، سٹاف کی تمام طرح کی چھٹیا ں بھی منسوخ

Dec 18, 2023 | 19:44:PM
محکمہ سکول میں تقرر وتبادلے پر پابندی عائد، سٹاف کی تمام طرح کی چھٹیا ں بھی منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )عام انتخابات 2024 کے شیڈول کے اعلان کے بعد محکمہ سکول تعلیم نے تدریسی و غیر تدریسی سٹاف کے تقرر وتبادلوں پر پابندی عائد کر دی اس کے ساتھ ساتھ  سٹاف کی تمام طرح کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں ۔
محکمہ سکول تعلیم کی جانب سے تقررو تبادلے پر پابندی اور ہر طرح کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا  گیا ہے ، جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی الیکشن کمیشن کی ہدایت پر عائد کی گئی ہے ، سوائے زچگی کے تمام چھٹیاں منسوخ  کر دی گئی ہیں، زچگی کی چھٹی بھی میڈیکل آفیسر کے سرٹیفکیٹ سے مشروط  ہو گی ، بغیر میڈیکل سرٹیفکیٹ کی چھٹی قابل قبول نہیں ہوگی ۔ 
تدریسی اور غیر تدرسی سٹاف کی موسم سرما کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں ، موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران کوئی بھی دفاتر کو نہیں چھوڑے گا ۔ 

یہ بھی پڑھیں :سابق وزیر داخلہ  پیپلز پارٹی میں شامل