اہم شخصیت کاانتقال ہو گیا

Dec 18, 2022 | 19:46:PM
اہم ,شخصیت,انتقال, وومن یونیورسٹی , یو ای ٹی
کیپشن: لاہور کالج وومن یونیورسٹی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور کالج وومن یونیورسٹی کے شعبہ بزنس کے سر براہ انتقال کر گئے، ڈاکٹر محمد فیاض حرکت قلب بند ہونے سے خالق حقیقی سے جا ملے،مرحوم کا تعلق میاں چنوں کے علاقے تلمبہ سے تھا ۔

سابق ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بزنس اینڈ مینجمنٹ یو ای ٹی لاہور اور لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کے شعبہ بزنس کے سر براہ ڈاکٹر محمد فیاض حرکت قلب بند ہونے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے، مرحوم کی نماز جنازہ دربار پیر رحمت علی شاہ تلمبہ میں ادا کی گئی، مرحوم کو آبائی قبرستان تلمبہ میں ہی سپرد خاک کر دیاگیا۔