دیپیکا پڈوکون بڑی مشکل میں پھنس گئی

Dec 18, 2022 | 14:26:PM
فائل فوٹو
کیپشن: دیپیکا پڈکون بڑی مشکل میں پھنس گئی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )فلم ’پٹھان‘ کے گانے میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے زعفرانی لباس پر تنازع شدید ہوگیا، ممبئی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کروا دی گئی۔فلم کے پروڈیوسر، ڈائریکٹر، اداکار اور اداکارہ کے خلاف پرچہ درج کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گانے میں دیپیکا کے زعفرانی رنگ کا لباس پہننے پر ممبئی کے سکیناکا پولیس اسٹیشن میں درخواست جمع ہوئی ہے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ فلم کے پروڈیوسر، ڈائریکٹر، اداکار اور اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے لیکن پولیس نے ابھی ایف آئی آر درج نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ  فلم پٹھان کے گانے میں دیپیکا کے زعفرانی لباس کو مذہبی تعصب سے جوڑ کر بھارت میں انتہاپسند فلم پر پابندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔