تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ ،4 پولیس اہلکار شہید،4 زخمی

Dec 18, 2022 | 10:22:AM
تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ ،4 پولیس اہلکار شہید،4 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لکی مروت کے تھانا برگئی پر دہشتگردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے تھانابرگئی پر دستی بم او راکٹ لانچر سے دو اطراف سے حملہ کیا، اس دوران پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دہشتگردوں کے حملے میں 4 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے، شہید اہلکاروں میں کانسٹیبل ابراہیم، عمران، خیرالرحمان اور سبز علی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق حملے کے بعد فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔