اداکارہ نتاشا علی نے لاک ڈاؤن میں شادی رچا لی

Dec 18, 2020 | 12:39:PM
اداکارہ نتاشا علی نے لاک ڈاؤن میں شادی رچا لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور ماڈل و اداکارہ نتاشا علی نے کورونا وباء کے باعث لاک ڈاؤن میں شادی کرلی ہے۔ نتاشا علی کی شادی کی خبریں مستقل سوشل میڈیا پر گردش میں ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق ماڈل و اداکارہ نتاشا علی نے اس سال کورونا وباء کے باعث لاک ڈاؤن میں ہی شادی کرلی۔اس بات کا انکشاف اداکارہ نے خواد ایک شو کے دوران  سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا ہے کہ انہوں نے شادی کرلی ہے۔

اداکارہ نے مارننگ شو میں ایک سوال پر میزبان کو جواب دیا  کہ ان کے شوہر ایک سرکاری افسر ہیں اور ان کا نام شاہ زیب ہے ، وہ دونوں 14 اگست کورشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔نتاشا نے بتایا کہ میرے شوہر شاہ زیب پیشے کے اعتبار سے سول انجینئر ہیں۔