محمدعامرکومیرےحوالےکردیں ، ضائع نہ کریں :شعیب اختر

Dec 18, 2020 | 09:35:AM
محمدعامرکومیرےحوالےکردیں ، ضائع نہ کریں :شعیب اختر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سابق فاسٹ بولر شعیب اخترنے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر کا کہنا ہے کہ محمدعامرکومیرےحوالےکردیں پھردیکھیں میدان میں کیسےحیران کرتا ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ محمد عامر کو ضائع نہ کریں۔خیال رہے کہ پاکستان کیلئے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ اُنہیں ریٹائرمنٹ کا  فیصلہ قومی ٹیم کی منیجمنٹ کے رویے کی وجہ سے کرنا پڑا ہے، ذہنی اذیت دی جا رہی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی تصدیق کردی ہے ۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ محمد عامر کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔