ڈاکٹر یاسمین راشد کی کنٹینرز جلانے کے دو مقدمات میں درخواست ضمانت خارج

Aug 18, 2025 | 19:38:PM
 ڈاکٹر یاسمین راشد کی کنٹینرز جلانے کے دو مقدمات میں درخواست ضمانت خارج
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) تحریک انصاف کی رہنما  ڈاکٹر یاسمین راشد کی کلمہ چوک میں کینٹینر جلانے اور نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے  کینٹینر جلانے کے دونوں مقدمات میں درخواست ضمانت خارج کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے دونوں مقدمات میں عدم پیروی پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست خارج کی ہے ۔وکلاء ضمانت پر دلائل کیلئے پیش نہیں ہو رہے تھے ۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔  ڈاکٹر یاسمین راشد نے کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے اور نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کینٹینر جلانے کے دو مقدمات میں ضمانت کی درخوست دائر کر رکھی تھی۔ 

واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو9مئی کے تین دیگر مقدمات میں سزا ہو چکی ہے اور وہ جیل میں سزا کاٹ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کیوں کی ؟۔۔طالب علم نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا