کوٹری بیراج پر پانی کا بہاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ چکا

کوٹری بیراج  اور دیگر آبی ذخائر میں پانی کا بہاؤ  پاکستان میں   پانی کے بحران کا حل  بہتر  منصوبہ بندی میں پوشیدہ ہے:ذرائع 

Aug 18, 2025 | 15:05:PM
کوٹری بیراج پر پانی کا بہاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ چکا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان  میں پانی کے بحران کا حل  بہتر  منصوبہ بندی میں پوشیدہ ہے،کوٹری بیراج پر 9 اگست 2025 کو پانی کا بہاؤ 1,71,846 کیوسک کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔

ذرائع  کے مطابق کوٹری بیراج  اور دیگر آبی ذخائر میں پانی کا بہاؤ  پاکستان میں   پانی کے بحران کا حل  بہتر  منصوبہ بندی میں پوشیدہ ہے،18 اگست 2025 کو بہاؤ کم ہو کر 71,227 کیوسک پر آ گیا، جو اب بھی کم از کم ضرورت سے کئی گنا زیادہ ہے،اس وقت کوٹری بیراج سے خارج ہونے والا پانی کم از کم 5,000 کیوسک کی مطلوبہ حد سے بہت زیادہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مناسب ذخیرہ گاہیں اور نہری نظام قائم  ہوں تو سندھ اور جنوبی پنجاب کی سال بھر کی ضروریات کے لیے پانی محفوظ کیا جا سکتا ہے، موجودہ بہاؤ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وسائل موجود ہیں، صرف بہتر منصوبہ بندی اور انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے، اعداد و شمار سے  واضح ہوتا ہے کہ پاکستان میں پانی کی قلت نہیں بلکہ پانی کو محفوظ کرنے اور استعمال کرنے کے نظام کی کمی ہے۔