معیشت مستحکم، نمو بڑھ رہی ہے:گورنر اسٹیٹ بینک

Aug 18, 2025 | 14:57:PM
 معیشت مستحکم، نمو بڑھ رہی ہے:گورنر اسٹیٹ بینک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ بینکوں اور کیپٹل مارکیٹ کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

کراچی میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اور پاکستان بینک ایسوسی ایشن کا مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئےگورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور نمو بڑھ رہی ہے، ملک میں بچتیں کم ہیں اس لئے سرمایہ کاری کم ہے، ملک میں بچتوں کی شرح 7.4 فیصد ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے یہ بھی کہا کہ کیپٹل مارکیٹ کے انفرادی کھاتے 4 لاکھ ہے، بینکوں اور کیپٹل مارکیٹ کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:مون سون کے مزید سپیل، گلگت اور کشمیر میں مزید سیلاب کا خطرہ