انگلینڈ: باپ بیٹے نے 8 لاکھ مالیت کی مچھلی پکڑ لی

Aug 18, 2025 | 13:55:PM
انگلینڈ: باپ بیٹے نے 8 لاکھ مالیت کی مچھلی پکڑ لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: فوٹو: دی سن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انگلینڈ میں باپ بیٹے نے 5 من وزنی ٹونا فش پکڑ نے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق 59 سالہ جوناتھن سمپر اور ان کے 29 سالہ ہیری نے انگلینڈ کی ڈیون شائر کاؤنٹی کے دریا سے اس 8 فٹ لمبی ٹونا فش کا شکار کیا۔

مقامی مچھلی مارکیٹ کے تاجر کا کہنا ہے یہ مچھلی ایک ہزار افراد کا پیٹ بھرنے کیلئے کافی ہے۔

 ایک اندازے کے مطابق پاکستانی روپے میں اس مچھلی کی  قیمت 8 لاکھ روپے بنتی ہے۔

مچھلی پکڑنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاناتھن نے کہا کہ ایسے واقعات زندگی میں کم ہی رونما ہوتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ میری فیملی کا ہر فرد اتنا بڑا شکار ہاتھ لگنے پر خوشی سے نہال ہے۔

مزید پڑھیں:باپ بیٹی کو بچانے کیلئے سمندر میں کود گیا ،دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل