مشہور گلوکار میوزک کنسرٹ میں فائرنگ سے قتل

Aug 18, 2023 | 19:59:PM
مشہور گلوکار میوزک کنسرٹ میں فائرنگ سے قتل
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برازیلین گلوکار سرگینو پوریدو کو میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق 29 سالہ گلوکار کنسرٹ کے دوران ایک جوڑے کے درمیان لڑائی کو روکنے کی کوشش میں فائرنگ کا نشانہ بنے۔

گلوکار کو سر پر گولی لگی اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیے: عمر اکمل کی کی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات 

فائرنگ کرنے والا ایک پولیس افسر تھا اور وہ میڈیکل چھٹیوں پر تھا اور اس کی فائرنگ سے موقع واردات پر ایک خاتون بھی ہلاک ہوئی۔

فائرنگ کرنے والے پولیس افسر کو دو گھنٹے کی تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ دوہرے قتل کی مزید تحقیق کی جارہی ہے۔