بیٹی نماز کیلئے بوڑھی ماں کو کاندھے پر اٹھا کر مسجد نبوی ﷺ لے آئی

Aug 18, 2023 | 18:14:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ایک خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جو اپنی بوڑھی والدہ کو کندھے پر اٹھائے مسجد نبوی میں نماز ادا کرانے کے لیے لا رہی ہیں۔ 
صدی ویب سائٹ کے مطابق ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون اپنی بوڑھی ماں کو کندھے پر اٹھا کر مسجد نبوی میں نماز کی ادائیگی کیلئے لا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ریاض، ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کلپ پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک بیٹی اپنی ماں کا حق ادا کر رہی ہیں۔ یہی ہمارے دین اور معاشرے کی پہچان ہے۔‘