نوازشریف کی اسحاق ڈار کو معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت

Aug 18, 2022 | 21:36:PM
نوازشریف اہم ذمہ داری
کیپشن: نوازشریف اور اسحاق ڈار فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن آفس میں اسحاق ڈار، انوشہ رحمان سمیت دیگر رہنماوں نے ملاقات کی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن آفس میں مصروف دن گزارا،نواز شریف سے اسحاق ڈار، انوشہ رحمان سمیت دیگر رہنماوں نے ملاقات کی ،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نواز شریف نے اسحاق ڈار کو ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کرنیکی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے عوام کو ریلیف دینے کےلئے اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف ریلیف پیکج پر توجہ مرکوز کرنیکی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے