شاہ رخ خان کی بیٹی کونسی فلم سے کیرئیر کاآغاز کرینگی؟

Aug 18, 2021 | 13:52:PM
شاہ رخ خان کی بیٹی کونسی فلم سے کیرئیر کاآغاز کرینگی؟

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف ہیرو شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان جلد ہی بالی وڈ فلموں میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم ساز زویا اخترشاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کو اپنی فلم میں لانچ کروائیں گی جو کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

زویا اختر نیٹ فلکس کے لئے بین الاقوامی مزاحیہ کتاب آرچی کے ہندوستانی وریژن پر کام کر رہی ہیں جس کی مکمل کاسٹ تو تاحال فائنل نہیں کی گئی تاہم سہانا خان کو اس فلم کے مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ شاہ رخ خان کئی انٹرویوز میں اس بات کا اقرار کرچکے ہیں کہ ان کی بیٹی سہانا فلموں میں اداکاری کی خواہاں ہے اور اسے بالی وڈ میں آنے کا بے حد شوق ہے جب کہ بیٹا آریان خان سہانا کے برعکس ہدایتکاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گیس کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ