گیس کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

Aug 18, 2021 | 12:24:PM
گیس کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایس این جی پی ایل کیلئے گیس کی قیمتوں میں 14 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی 

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔سوئی سدرن کیلئے گیس کی قیمتوں میں 7 فیصد تک اضافے کی منظوری ۔گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔
اوگرا کے مطابق پنجاب اور کے پی کیلئے گیس 86.93 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی۔سندھ اور بلوچستان کے صارفین کیلئے گیس 54.47 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی،قیمتوں کا تعین حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد ہو گا۔
سوئی ناردرن صارفین کیلئے گیس کی قیمت 686.77 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر۔سوئی سدرن صارفین کی گیس 779.88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر۔
واضح رہے کہ سوئی کمپنیوں کی درخواستوں کے برعکس قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ سوئی ناردرن کی قیمت میں 154 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی تھی جبکہ 14 فیصد منظور ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: 16 سے 18 سال کے طلبہ کی ویکسی نیشن کی اجازت لینے کا فیصلہ