16 سے 18 سال کے طلبہ کی ویکسی نیشن کی اجازت لینے کا فیصلہ

Aug 18, 2021 | 11:52:AM
 16 سے 18 سال کے طلبہ کی ویکسی نیشن کی اجازت لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے 4 بڑے شہروں میں بند مزارات ایس او پیز کے تحت کھولنے اور 16 سے 18 سال تک کی عمر کے طلبہ کو ویکسین لگانے کے لئے این سی او سی سے اجازت طلب کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ این سی او سی کی گائیڈ لائنز کے تحت لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں محکمہ اوقاف کے زیر انتظام 189 مزارات بند تھے۔
اجلاس میں پنجاب حکومت نے 4 بڑے شہروں میں بند مزارات کو کورونا ایس او پیز کے تحت کھولنے اور 16 سے 18 سال تک کی عمر کے طلبہ کو ویکسین لگانے کے لئے این سی او سی سے اجازت لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ پنجاب میں 18 سال سے زائد عمر کے 47 فیصد افراد ویکسین لگوا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں داخل 88 فیصد مریض ایسے ہیں جنہوں نے ویکسین نہیں لگوا رکھی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا طالبان کے وعدوں پر گہری نظر رکھے گا۔۔ امریکا