ٹیکس اصلاحات اور ریلیف اقدامات کی تیاری جاری ہے, بلال اظہر کیانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیرِ مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ ٹیکس اصلاحات اور ریلیف اقدامات کی تیاری جاری ہے۔
بلال اظہر نے یہ بات کراچی کی کاروباری برادری سکے ساتھ مشاورتی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا، حکومت معیشت میں کاروباری طبقے کے کردار کا کو تسلیم کرتی ہے۔ آئندہ بجٹ میں کاروباری برادری کی تجاویز شامل کی جائیں گی۔ نجی شعبے کے ساتھ قریبی تعاون حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
بلال اظہر کیانی نے مزید کہا، دو سال میں معاشی استحکام حاصل کر لیا ہے۔ ٹیکس اصلاحات اور ریلیف اقدامات کی تیاری جاری ہے۔ عالمی مہنگائی کے اثرات سے عوام اور کاروبار کو بچانے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کاروباری برادری کو خشخبری سنائی کہ نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت 2030 تک کسٹمز نظام آسان بنایا جا رہا ہے۔ ایف بی آر میں ڈیجیٹل اصلاحات، نظام مزید شفاف بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا دائرہ غیر ملکی کمپنیوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ نیٹ میٹرنگ معاہدے مکمل طور پر محفوظ رہیں گے۔ پائیدار معاشی ترقی کے لیے کاروباری برادری سے مسلسل مشاورت جاری رہے گی۔