وفاقی حکومت نے سول سرونٹس کنڈکٹ رولز 2026 نافذ کردیا

Apr 18, 2026 | 23:23:PM
وفاقی حکومت نے سول سرونٹس کنڈکٹ رولز 2026 نافذ کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے نئے قواعد ‘ سول سرونٹس کنڈکٹ رولز 2026’ نافذ کر دیاہے، جو پاکستان اور بیرونِ ملک تعینات تمام سول سرونٹس پر فوری طور پر لاگو ہو گا۔ 

اثاثوں کی تفصیل: گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران ہر سال ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے اپنے اثاثے ظاہر کریں گے، وفاقی بورڈ آف ریونیو ان کا آڈٹ کرے گا اور بعض معلومات عوام کے لیے بھی جاری ہو سکتی ہیں۔

سوشل میڈیا اور آن لائن سرگرمیاں: بغیر اجازت کسی بلاگ، وی لاگ یا میڈیا پلیٹ فارم کو چلانا ممنوع ہے، ذاتی سوشل میڈیا پر سرکاری معلومات شیئر نہیں کی جا سکیں گی، اور حکام کسی بھی وقت اکاؤنٹ کی تفصیلات طلب کر سکتے ہیں۔

ذاتی مفاد اور مراعات: ملازمین اور اہل خانہ ایسے تحائف یا مراعات قبول نہیں کر سکتے جو سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوں،غیر ملکی اعزاز یا خطاب قبول کرنے کے لیے پیشگی اجازت لازمی ہوگی۔

سیاسی سرگرمیاں: ملازمین کسی بھی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے اور سرکاری پالیسیوں پر عوامی سطح پر تنقید ممنوع ہے۔

نجی ملازمتوں پر پابندی: دوران ملازمت کسی نجی ادارے، بینک، این جی او یا غیر ملکی ادارے میں پارٹ ٹائم یا فل ٹائم کام کرنا منع ہے۔

دیگر ضوابط: سرکاری ڈیوٹی کو ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کرنا، حساس یا خفیہ معلومات ظاہر کرنے والی تحریریں شائع کرنا ممنوع ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئے رولز کا مقصد سرکاری نظام میں دیانت داری، نظم و ضبط اور شفافیت کو فروغ دینا ہے۔