انکم ٹیکس ترمیمی ایکٹ 2026 :زرعی بینک کی ریکوری نوٹس کیخلاف پٹیشن پر حکم امتناع خارج

Apr 18, 2026 | 18:10:PM
انکم ٹیکس ترمیمی ایکٹ 2026 :زرعی بینک کی ریکوری نوٹس کیخلاف پٹیشن پر حکم امتناع خارج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے انکم ٹیکس ترمیمی ایکٹ 2026 کے نفاذ کے بعد زرعی ترقیاتی بینک کی ریکوری نوٹس کے خلاف پٹیشن پر حکم امتناع خارج کر دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن کو قانوناً ختم (Abate) قرار دے دیا، ٹیکس ریکوری نوٹس پر حکم امتناع ختم ہونے سے ایف بی آر ٹیکس کی مد میں اربوں روپے ریکور کر سکے گی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ایسی درخواستیں نئے قانون کے نفاذ کے ساتھ ہی خود بخود ختم ہو گئی ہیں، نئے قانون کی واضح ہدایت کے بعد اب اس معاملے پر مزید سماعت کا اختیار باقی نہیں رہا، تحریری فیصلہ کے مطابق 17 مارچ 2026 کو جاری کردہ عبوری حکم نامہ بھی واپس لے لیا گیا ہے، زرعی ترقیاتی بینک قانون کے مطابق کسی دوسرے متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتا ہے۔

حافظ احسان کھوکھر نے ایف بی آر کی جانب سے کیس کی پیروی کی، ایف بی آر کی جانب سے ترمیمی ایکٹ کے بعد حکم امتناع خارج کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی، جسٹس اربابِ محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے فیصلہ جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں :ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا