آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا چاہتے ہیں: ایرانی نائب وزیرِ خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایرانی نائب وزیرِ خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ہم آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا چاہتے ہیں، ہم نے ہرمز کے راستے جہاز رانی کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا،سعید خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ جنگ کسی مثبت حل کی طرف نہیں لے جا سکتی، امریکا کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ استعمار کا دور ختم ہو چکا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی نائب وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی فریق سفارتی راستے کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ٹرمپ بہت زیادہ باتیں کرتے ہیں اور ایک ہی بیان میں متضاد باتیں کہتے ہیں، اگر ہم جنگ میں واپس آئے تو پوری طاقت سے جواب دیں گے، مستقبل میں کوئی محاصرہ نہیں ہوگا، کوئی ایران پر اپنی خواہشات مسلط نہیں کر سکے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کے دو دور کیے لیکن انہوں نے سفارت کاری کو دھوکا دیا، ہم محتاط رہیں گے۔
ایرانی نائب وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اسرائیل گریٹر اسرائیل کے قیام، جغرافیائی سیاسی حقیقت کو تبدیل کرنا چاہتا ہے، ہم خطے کا دفاع کر رہے ہیں، اپنےحقوق کے لیے پُرعزم ہیں۔