یو اے ای کے وزیر خارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

Apr 18, 2025 | 13:09:PM
یو اے ای کے وزیر خارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے۔

دفترخارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید ایک روزہ دورہ پر پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات طے ہے، دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور خطے کے امور پر گفتگو ہوگی۔