سعودی عرب میں ٹریفک چالان پر 50 فیصد رعایت کااعلان

Apr 18, 2024 | 22:28:PM
سعودی عرب میں ٹریفک چالان پر 50 فیصد رعایت کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سعودی حکومت نے شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک چالان پر  50 فیصدرعایت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کیجانب سے ٹریفک چالان پر دی جانے والی رعایتی مہم کا آغاز جمعرات 18 اپریل سے کیا گیا،رعایتی مہم کے تحت جرمانوں پر 50 فیصد کمی کردی جائے گی، جس سے وہ افراد مستفید ہوسکیں گے جن کے ذمہ ایک لاکھ ریال سے زیادہ کے جرمانے ہیں،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے سعودی کابینہ کے فیصلے پرعمل درآمد کرتے ہوئے ٹریفک جرمانوں میں خصوصی رعایت کی اسکیم کا اعلان کیا تھا۔

وہ افراد رعایتی مہم سے مستفیض نہیں ہوں گے جن پر ایسے راستوں پر جہاں رفتار کی حد پر سختی سے عمل کرنا ضروری ہوتا ہے وہاں مقررہ حد رفتار سے 30 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ گاڑی چلانے یا تیز رفتاری کے باعث سنگین حادثات کے مرتکب ہونے یا ایسے حادثے جس میں شدید زخمی یا ہلاکت ہوئی ہو رعایتی زمرے میں شامل نہیں ہوگا،نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر ہونے والے چالان پر بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ڈالر کا روپے پر کاری وار، دیگر کرنسیوں نے بھی رگڑا لگا دیا