بکرا عید سے قبل کانگو وائرس کا خطرہ ،  محکمہ صحت نے الرٹ جاری کر دیا 

Apr 18, 2024 | 22:05:PM
بکرا عید سے قبل کانگو وائرس کا خطرہ ،  محکمہ صحت نے الرٹ جاری کر دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) بکرا عید سے قبل کانگو وائرس کے کیسز بڑھنے کے خطرہ منڈلانے لگا، محکمہ صحت نے الرٹ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں عید الاضحیٰ سے قبل کانگو وائرس کے کیسز بڑھنے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے جس کے پیش نظر تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کو مشتبہ کیسز فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت  کی گئی ہے، اپریل سے جولائی تک کانگو وائرس کے کیسز سامنے آنے کا اب  زیادہ خدشہ ہے ، حالیہ سیزن میں کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت  کی گئی ہے،لائیو سٹاک حکام کو بھی مویشی منڈیوں آبادی سے باہر لگانے کی ہدایت  کی گئی۔ 
 محکمہ صحت کی جانب سے جاری مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عید قربان پر عارضی مویشی منڈیوں کو بھی شہر سے باہر رکھا جائے ،مویشیوں کو انفیکشن سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ڈالر کا روپے پر کاری وار، دیگر کرنسیوں نے بھی رگڑا لگا دیا