دوران شو فضا علی کے منہ میں مکھی چلی گئی

Apr 18, 2024 | 15:38:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستانی خوبرو اداکارہ فضا علی  نے ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ  دوران شو انکے منہ میں مکھی چلی گئی، سانس اکھڑ گیا جبکہ مکھی  زندہ نکل آئی۔

تفصیلات کے مطابق فضا علی اپنے  پروگرام میں پوڈ کاسٹ کر رہی تھیں کہ اچانک انکے منہ میں مکھی چلی گئی، جس کا انکشاف انہوں نے اپنے شو میں بریک کے بعد کیا، جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فضا بتاتی ہے کہ میں اتنی فریش تھی کہ اب  ایک دم سے میری آواز بند ہو گئی ہے، جو ساؤنڈکلاؤڈز بند ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی بریک میں دوسرے مہمان سے مل رہے تھی کہ اچانک پتہ نہیں کیسے میرے منہ کے  اندر مکھی چلی گئی یا کوئی اور چیز ہے ،انہوں نے گلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  کہا کہ  جو چیز گلے میں گئی ہے وہ ابھی بھی ادھر اٹکی  ہوئی ہے گلے میں گھوم رہی ہے، پتہ  نہیں کیڑا ہے یا  مکھی کیا ہے جس سے مجھے تکلیف ہو رہی ہے جبکہ ڈاکٹر محمود صاحب کو روکا ہوا ہے۔

ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتاہے کہ  اداکارہ کے گلے سے جو مکھی نکلی وہ زندہ ہے، مکھی  نکلنے  کے بعد اداکارہ کا کہنا تھا کہ دیکھا میں کہہ رہی تھی  مجھے مسئلہ ہو رہا ہےمیرے حلق  میں کچھ ہے۔

انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہ شکرالحمداللہ ! میرے اللہ ابھی جو حادثہ ہواشو میں آپ نے دیکھا کہ میرے  گلے میں کوئی چیز چلی گئی ، میرے سامنے مہمان بیٹھے ہوئے تھے، بات چیت چل رہی تھی کہ اچانک  سے میرا سانس رْک گیا بریک لی ، سانس بلکل اْکھڑ گیا تھا، میں الٹایا کرنے  کی کوشش کر رہی تھی لیکن سانس قابو میں نہیں آرہا تھا، میرے زور زور سے تھپڑ مارے گئے ڈاکٹرز  کو بلالیا گیا سب کچھ ہوا، لیکن مجھے کوئی چیز گلے میں پریشان کر رہی تھی اب یہ دیکھیں کیا نکلا ہے، ایک مکھی تھی جو زندہ حالت میں نکلی ہے اور یہ اگر سانس کی نالی میں چلی جاتی تو کوئی انسان مر بھی سکتا تھا۔

اداکارہ فضاعلی نے کہا کہ آپ بھی اپنے چھوٹے چھوٹے بچے جو باہر کھیل رہے ہوتے ہے مرد حضرات جو  منہ میں ہیڈ فری ڈال ک بائیک چلا رہے ہوتے ہیں تو اگر انکے  منہ میں کوئی مکھی ، زہریلا کیڑا چلا جائے جو آپکی سانس کی نالی میں چلا جائےتو آپکی سانس روک سکتاہے، انہوں نے کہا یہ فیز میں نے دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں:سونا سستا ہوگیا فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچ گئی؟

انہوں کا کہناہے  کہ بلکہ یہ صورتحال تھی کہ اب میرا سانس  کوئی بحال نہیں کر سکتا، سانس اتنا اکھڑ رہا تھا کہ میرے ڈائریکٹر ، پروڈیوسر نے کمر پر اتنے تھپڑ مارے کہ میرا سانس بحال ہو، اب مکھی نکلی ہے  تو مجھے  سکون ہوا۔

اس پر اداکارہ  کا مزید کہنا تھا   کہ ہم اس حوالے سے   فرسٹ ایڈ  پر شو بھی کریں گے، اگر کسی  کیساتھ ایسا حادثہ ہو ،جیسے میرے ساتھ ہوا تو آپکو کس طرح فرسٹ ایڈ لینی ہے یا کیا کرنا ہے کہ اس صورتحال سے آپ نکل سکیں.