سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی 

Apr 18, 2024 | 15:38:PM
سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد سونا 1700 روپے فی  تولہ سستا ہو گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد سونا 1700 روپے فی  تولہ سستا ہو گیا۔

سونے کی قیمت میں کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 50ہزار200روپے ہوگئی جبکہ  دس گرام سونے کی قیمت میں 1458روپے کمی ہونے سے سونے کی نئی قیمت 2لاکھ 14ہزار 506 روپے ہو گئی ہے۔

 دوسری جانب سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 286.37 ریال، 22 قیراط ایک گرام 262.51 ریال،18 قیراط ایک گرام214.78 ریال رہی اور ہ 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 250.24 ریال رہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب پولیس کے کرپٹ افسران  کیخلاف گھیرا تنگ ، سخت کارروائی کا فیصلہ

گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,402.29 ریال، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,516.68 اور 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,745.47 ریال میں فروخت کی جاتی رہی جبکہ ایک کلو گرام سونا 287,988 ریال میں دستیاب رہا۔