فیروز خان نےعید کی شاپنگ کس کے ساتھ کی ؟

Apr 18, 2023 | 18:20:PM
فیروز خان نےعید کی شاپنگ کس کے ساتھ کی ؟
سورس: @instagram/ferozekhan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف  اداکار فیروز خان نے اپنے بچوں کے ہمراہ عید کی شاپنگ کی اور تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

تفصیلات کے  مطابق گھریلو تشدد کے باعث تنازعات شکار رہنے والےاداکارہ فیروز خان نے انسٹاگرام پر اپنے بچوں سلطان اور فاطمہ کے ساتھ گاڑی میں لی گئی تصویر شیئر کی جس میں انہیں اور بچوں کو خوش گوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ تصویر کے کیپشن میں اداکار نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ "آج ہم عید کی شانگ پر گئے تھے، جنہوں نے ہمارے لئے دعائیں کی ہیں ان کا شکریہ"۔

فیروز خان کی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد سے اب تک ان کی اپنے بچوں سے ملاقات کے حوالے سے جتنی بھی ویڈیوز یا تصاویر سامنے آئی ہیں وہ کوٹ کچہری سے ہی آئی ہیں ایسے میں فیروز خان کو عیدالفطر کیلئے بچوں کوخریداری کا موقع ملا تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔

اس پوسٹ کے کمنٹس میں فیروز خان کی بہن حمائمہ ملک نے ان تمام تنازعات کے دوران پہلی بار تبصرہ کرتے ہوئے بھائی اور بھتیجے بھتیجی کو دعاؤں سے نوازا اور لکھا کہ "اللہ رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ سلامتی دے، اللہ میری فاطمہ اور سلطان کو محبت، محبت اور بس محبت عطا کرے، آمین"۔