طورخم پر لینڈ سلائیڈ ، پاک فوج  کی ریسکیو ٹیموں کا آپریشن جاری

Apr 18, 2023 | 11:17:AM
طورخم پر لینڈ سلائیڈ ، پاک فوج  کی ریسکیو ٹیموں کا آپریشن جاری
کیپشن: طورخم پر لینڈ سلائیڈ
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شدید طوفان اور آسمانی بجلی کی وجہ سے طورخم پر لینڈ سلائیڈ ، پاک آرمی کی ریسکیو ٹیموں کا برق رفتار ریسکیو آپریشن جاری۔ 

مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج  عوامی خدمت میں پیش پیش، ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری،طورخم ، خیبر پختونخوا میں شدید طوفانی بارشوں اور آسمانی بجلی کے باعث آنے والی لینڈ سلائیڈکی اطلاع ملتے ہی آرمی کی ریسکیو ٹیمیں متحرک ہو گئیں۔

پاک آرمی اور سول انتظامیہ کی مشترکہ ریسکیو کاوشیں جاری ہیں،آرمی انجینئرز کے متعدد ڈمپرز،  ڈوزر اور دیگر آلات و مشینری متاثرہ علاقے میں پہنچ گئے۔

اس کے علاوہ پاک آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے اپنے مخصوص سرچ کیمروں،  ریسکیو ریڈار،  کٹرز، اور لائف لوکیٹرز سے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا۔

پاک آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے اپنے مخصوص سرچ کیمروں،  ریسکیو ریڈار،  کٹرز، اور لائف لوکیٹرز کی مدد سے ملبے  تلےدبے 2 افراد کی لاشیں جبکہ 12 افراد کو زندہ نکال لیا جنکی حالت خطرے سے باہر ہے۔